موڈیز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، پاکستان کے ڈیفالٹ کا خدشہ ظاہر کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موڈیز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، پاکستان کے ڈیفالٹ کا خدشہ ظاہر کردیا
موڈیز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، پاکستان کے ڈیفالٹ کا خدشہ ظاہر کردیا

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے لئے ایک بار پھر خطرے کا الارم بجا دیا ہے، موڈیز نے پاکستان کے ڈیفالٹ کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے ایک بار پھر پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے، رپورٹ میں دیوالیہ ہونے کی اصل وجہ آئی ایم ایف پیکیج نہ ملنا، روپے کی قدر اور زرمبادلہ ذخائر میں کمی کو قرار دیا گیا ہے۔

موڈیز کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف پیکیج کے بغیر اور زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

موڈیز کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان 30 جون کو ختم ہونے والا موجودہ پروگرام بھی نہیں چلا پائے گا،پاکستان آئی ایم ایف کیساتھ 6.7 ارب ڈالر کے پروگرام پر بات چیت کا آغاز نہیں کر سکا ہے۔

Related Posts