کیا ہم کراچی میں بارش سے ہونے والے نقصانات پر قابو پانے کیلئے تیار ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے کتنا نقصان ہوگا؟ کیا پاکستان بچاؤ کیلئے تیار ہے؟
مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے کتنا نقصان ہوگا؟ کیا پاکستان بچاؤ کیلئے تیار ہے؟

محکمۂ موسمیات نے 15 جولائی سے کراچی میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی کی تھی، تاہم ملک بھر میں بارشوں کا دھواں دھار سلسلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔

ایک مختصر سے موسمِ گرما کے بعد  کراچی کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق ہلکی اور معتدل بارش کا سلسلہ آج وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے جبکہ رات کے وقت تیز بارش کا امکان ہے۔

 ماہرینِ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سسٹم بھارتی شہر گجرات کے راستے پاکستان میں داخل ہوچکا ہے اور مون سون کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوچکا ہے۔ رواں سال کراچی میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے لیکن کیا شہر اس کا متحمل ہوسکتا ہے؟

سن 2020ء میں کراچی میں ہونے والی بارش

پچھلے سال مون سون کی بارش کے دوران کراچی میں ایک ہی روز میں تاریخ کی سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جب 13 برس کی تاریخ کے 23 گھنٹوں کے اندر 231 ملی میٹر بارش ہوئی۔

گزشتہ برس جولائی ، اگست اور ستمبر میں پاکستان میں مون سون کی موسلادھار بارش ہوئی۔ گزشتہ 20 سالوں کے مون سون کے مقابلے میں صرف کراچی میں اس سال اگست میں زیادہ بارش ہوئی۔

اگست 2020 کے دوران صرف کراچی میں 484 ملی میٹر (19 انچ) بارش ہوئی۔ یہ گذشتہ 90 برسوں میں سب سے زیادہ بارش کا ریکارڈ ہے۔

بارش سے کراچی میں ہونے والے نقصانات

 بدقسمتی سے روشنیوں کا شہر کراچی اربن فلڈنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ پانی کی بھاری مقدار نے بڑی تیزی سے شہر کے نکاسئ آب کے ناقص نظام کو بے نقاب کردیا۔

شہر میں بجلی کی فراہمی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا، اور سیلاب کے باعث شہر کے تقریباً تمام علاقوں میں وقفے وقفے سے بجلی کی معطلی اور لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔ 

اربن فلڈنگ کے باعث ہلاکتیں 

گزشتہ برس کراچی میں مختلف حادثات کے دوران متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس سال مون سون بارشوں نے 90 کے لگ بھگ افراد کی جان لے لی اور کم از کم ایک ہزار مکانات کو پاکستان بھر میں نقصان پہنچا۔ 

رواں برس کی بارش اور کراچی

رواں برس جون میں محکمۂ موسمیات نے موسم گرما میں سندھ کے دارالحکومت کراچی میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق کراچی اور سندھ کے دیگر حصوں میں مون سون کے موسم میں معمول سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔

مون سون کے سیزن میں کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے کراچی کے متعدد علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خلاف بھی خبردار کیا ہے۔

کیا کراچی مون سون کیلئے تیار ہے؟

مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کراچی میں سیکیورٹی ڈویژن کا اربن فلڈنگ ریسکیو یونٹ قائم کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ مون سون کے سیزن میں کراچی میں معمول سے زیادہ بارش کے متعلق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اس یونٹ میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز شامل ہیں جو جدید امدادی گیڈجٹس اور چھوٹی کشتیوں سے لیس ہیں جو موسلا دھار بارش کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کیلئے 24 گھنٹے تیار رہیں گے۔

بلاشبہ کراچی ناقص منصوبہ بندی، بیڈ گورننس اور ناقص نکاسئ آب کا شکار ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ رواں برس مون سون کی بارشوں کے دوران حکام پاکستان کے سب سے بڑے شہر کو کس طرح سنبھالتے ہیں۔ 

Related Posts