عامر خان کے ساتھ لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ ایک جادوئی تجربہ ہے۔مونا سنگھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر خان کے ساتھ لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ ایک جادوئی تجربہ ہے۔مونا سنگھ

بالی ووڈ اداکارہ مونا سنگھ نے کہا ہے کہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ نئی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ ایک جادوئی تجربہ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی چینل زوم کو دئیے گئے انٹرویو کے متعدد بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مونا سنگھ نے کہا کہ عامر خان کے ساتھ اداکاری ایک خوبصورت سفر تھا جس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

پرفیکشنسٹ خان کی تعریف کرتے ہوئے اداکارہ مونا سنگھ نے کہا کہ اب میں یہ بات ایک حقیقت کے طور پر سمجھ سکتی ہوں کہ عامر خان کو فلم کے سیٹ پر موجود ہر چیز کے متعلق ہر بات کا علم ہوتا ہے جو حیرت انگیز ہے۔

اداکارہ مونا سنگھ نے کہا کہ عامر خان کو پتہ ہوتا ہے کہ کیمرے کا زاویہ کیا ہے، لائٹ کو کہاں ہونا چاہئے؟ اور اداکار جس مکالمے پر کام کر رہے ہیں؟ وہ کیا ہے اور کیسا ہے؟عامر خان کے ساتھ اداکاری کا موقع دوبارہ میسر آنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں۔

قبل ازیں عامر خان کے ہمراہ 3 ایڈئیٹس کے بعد دوسری فلم میں کام ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مونا سنگھ نے کہا کہ بہت کم اداکاروں کو زندگی میں یہ موقع دوسری بار میسر آتا ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے مجھے اس کام کیلئے چنا گیا ہو۔

لال سنگھ چڈھا میں بھارتی اداکارہ کرینہ کپور بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جو قبل ازیں 1994 کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم فوریسٹ گمپ کا ری میک ہے جسے اریک روتھ کا اسکرین پلے حاصل کرکے اتل کلکرنی نے دوبارہ تحریر کیا ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل بالی ووڈ پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان نے فلم میں پہلی بار انٹری کے لیے اپنی شخصیت کو ہی بدل ڈالا۔

چار دہائیوں سے بالی ووڈ پر راج کرنے والے عامر خان آج بھی بہترین اداکار سمجھے جاتے ہیں جو اپنی اچھوتے موضوعات کا احاطہ کرتی ہوئی فلموں کے ذریعے ہمیشہ کوئی نہ کوئی پیغام دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عامر خان کے بیٹے نے فلم میں انٹری کیلئے شخصیت بدل ڈالی

Related Posts