پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں اداکارہ دوران گفتگو بے اختیار دیں۔
مومنہ اقبال کی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں اداکارہ مومنہ اقبال نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شریک ہیں۔
اس دوران مومنہ اقبال حساس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائیں، انہوں نے کہا کہ جب آپ کسی کے ساتھ وقت گزارتے ہیں اور خدا نخواستہ آپ کی طلاق یا علیحدگی ہوجاتی ہے تو بعد اس میں اس پر انگلی نہ اُٹھائیں۔
مومنہ اقبال نے کہا کہ ہم لوگوں کے پاس ٹائپنگ کرنے کے لئے بہت وقت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی عزت نفس کا خیال رکھیں اور علیحدگی اختیار کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بات نہ کریں۔
مومنہ اقبال اس گفتگو کے دوران آبدیدہ ہوگئیں، اداکارہ کی جانب سے کی گئی گفتگو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔