معین اختر، انور مقصود کیساتھ گْزرا وقت بہت حسین تھا، بشریٰ انصاری

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
معین اختر، انور مقصود کیساتھ گْزرا وقت بہت حسین تھا، بشریٰ انصاری
معین اختر، انور مقصود کیساتھ گْزرا وقت بہت حسین تھا، بشریٰ انصاری

لاہور:فلم و ٹی وی انڈسٹر ی کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار معین اختر اور مشہور شخصیت انور مقصود کے ساتھ اپنے اْس شو کی تصویر شیئر کردی جس میں بھینس آگئی تھی۔

بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں اْن کے ہمراہ معین اختر اور انور مقصود بھی ہیں۔

مذکورہ تصویر میں ان تینوں لیجنڈری شخصیات کے ساتھ ایک بھینس بھی موجود ہے جس کی رسّی معین اختر ہاتھ میں تھامے کھڑے ہیں۔ بشریٰ انصاری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’یہ تصویر 35 سال پْرانی یعنی سال 1986ء کی ہے۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ ’ہم اس شو کے لیے خصوصی طور پر بھینس اپنے اسٹوڈیو لیکر آئے تھے۔ اْنہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ ’معین اختر اور انور مقصود کے ساتھ گْزرا ہوا وہ وقت کتنا حسین تھا۔‘