محمد رضوان نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ چھین لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمد رضوان نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ چھین لیا
محمد رضوان نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ چھین لیا

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم بلے باز وکٹ کیپر محمد رضوان نے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستانی بلے باز وکٹ کیپر محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔

رضوان نے 48 اننگز میں 1854 رنز بنائے جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 48 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 1852رنز بنائے تھے۔

پاکستان کے سپر اسٹار بلے باز محمد رضوان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف اننگز کا 70 واں رن لے کر کوہلی کو مات دی۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان نے بھارت کو5 وکٹوں سے شکست دیدی

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیرئیر کی ابتدائی 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز 1916 پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بنا رکھے ہیں۔

Related Posts