عماد وسیم کے بعد محمد عامر نے بھی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mohammad Amir announces retirement following Imad Wasim

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے آل راؤنڈر عماد وسیم کے بعد تینوں فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محمد عامر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ سمیت تینوں فارمیٹس سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے لیے کھیلنے کے لمحات کو شاندار اور یادگار قرار دیا۔

اپنے ریٹائرمنٹ کے بیان میں محمد عامر نے کہاکہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا میرے لیے بڑا اعزاز رہا۔ میں جانتا ہوں کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اگلی نسل ذمہ داری سنبھالے اور پاکستان کرکٹ کو نئی بلندیوں تک لے جائے۔

محسن نقوی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، چیمپئنز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل منظور

میں پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ مجھے درکار مدد فراہم کی۔ میں ٹیم کو کامیاب ہوتا دیکھنے کا منتظر ہوں اور اپنے کیریئر کے دوران سپورٹ کرنے والے تمام پاکستانی مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عماد وسیم اور محمد عامر کی ریٹائرمنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے کہاکہ پی سی بی کی جانب سے میں عامر اور عماد کا پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی خدمات پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کے آئندہ منصوبوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

Related Posts