پاکستان نے بھارتی فوج کا بے بنیاد ڈوزیئر مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نے بھارتی فوج کا بے بنیاد ڈوزیئر مسترد کردیا
پاکستان نے بھارتی فوج کا بے بنیاد ڈوزیئر مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے نام نہاد ڈوزیئر کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو ایک بیان میں اس حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ ہم نے بھارتی میڈیا کے ایک حصے میں بھارتی فوج کی طرف سے ایک نام نہاد ڈوزیئر کے اجراء کے حوالے سے رپورٹیں دیکھی ہیں۔

جس میں مبینہ طور پر بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی کی اپنی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے پاکستان کو ملوث کرنے کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس جھوٹے اور من گھڑت ڈوزیئر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسے غلط معلومات، جعلی دعوے اور انتشار کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی دہشت گردی اور بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں ایسے متعدد واقعات کی اطلاع ملی ہے جہاں مقبوضہ کشمیر، ادے پور اور دیگر جگہوں پر تشدد کرنے والوں اور بی جے پی کے درمیان براہ راست روابط کا انکشاف ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے باقاعدگی سے جامع شواہد پر مبنی ڈوزیئرز کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں سخت قوانین کے ذریعے بھارتی قابض افواج کی انسانی حقوق کی سنگین اور وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں کے ناقابل تردید ثبوت دنیا کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ بھارت نے بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے بجائے اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے فرضی اکاؤنٹس کا انتخاب کیا ہے۔

بھارت کو چاہئے کہ مقبوضہ کشمیرکے لوگوں کو ان کی خواہش کے مطابق اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ان کا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت دیا جائے۔

مزید پڑھیں:حکومت قومی سولر انرجی پالیسی کا اعلان یکم اگست کو کریگی

ترجمان نے کہا کہ اس نے بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کی بڑے پیمانے پر سرگرمیوں کی منصوبہ بندی، مدد، حوصلہ افزائی، مالی معاونت اور عمل درآمد کی اصل حقیقت کو دستاویزی شکل دی ہے اور اسے بے نقاب کیا ہے۔

Related Posts