بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ برا نہیں، تیسرے میچ میں اہم تبدیلیاں کرینگے۔معین علی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ برا نہیں، تیسرے میچ میں اہم تبدیلیاں کرینگے۔معین علی
بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ برا نہیں، تیسرے میچ میں اہم تبدیلیاں کرینگے۔معین علی

کراچی: انگلینڈ کے کپتان معین علی نے کہا ہے کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ برا نہیں جبکہ آج ہونے والے تیسرے میچ کیلئے اہم تبدیلیاں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم سے میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انگلش کپتان معین علی نے کہا کہ دوسرے ٹی 20 میں پاکستان کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں ہوا۔ ہماری بدقسمتی یہ تھی کہ کیچز بھی ڈراپ کردئیے۔

یہ بھی پڑھیں:

انگلینڈ کی شکست، قومی کرکٹ ٹیم نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

پریس کانفرنس کے دوران معین علی نے کہا کہ محمد رضوان اور بابر اعظم کی اوپننگ جوڑی کی پارٹنرشپ توڑنے کی کوشش رہی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ بابر اعظم کے اسٹرائیک ریٹ پر تنقید کی جاتی ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ اسٹرائیک ریٹ برا ہے۔ پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی۔

انگلینڈ کے کپتان نے کہا کہ بابر اعظم اور رضوان نے اچھی کرکٹ سے ٹیم کو میچ میں فتح سے ہمکنار کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اچھی کرکٹ ہم نے بھی کھیلی اور رنز بھی پہلے سے زیادہ بنے، ہم امید کر رہے تھے کہ کراچی کی وکٹ اسپنرز کو سپورٹ کرے گی۔ 

واضح رہے کہ انگلینڈ کے اسکور کو 199 تک پہنچانے میں کپتان معین علی کا کردار بہت اہم رہا۔ انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے خلاف صرف 23 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔ بین ڈکٹ بھی 22 گیندوں پر 43 رنز بنا کر اہم بیٹرز میں شامل ہو گئے۔ 

Related Posts