معید یوسف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معید یوسف شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان پہنچ گئے

دوشنبہ: مشیرِ قومی اسلامتی ڈاکٹر معید یوسف شنگھائی تعاون تنظیم کی سلامتی کونسل کے 16ویں اجلاس میں شرکت کیلئے تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دوشنبہ میں مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف شنگھائی تعاون تنظیم کی سلامتی کونسل میں رکن ممالک کے سیکریٹریز کے اجلاس میں شریک ہوں گے اور دوشنبے میں اپنے تاجک ہم منصب سے ملاقات بھی کریں گے۔

دورۂ تاجکستان کے دوران ڈاکٹر معید یوسف رکن ممالک کے مشیرانِ قومی سلامتی سے ملاقاتیں کریں گے تاہم اس دوران اپنے بھارتی ہم منصب سے ملاقات نہیں کریں گے۔ گزشتہ برس بھارت نے پاکستان کے سیاسی نقشے کو ہٹانے سے انکار پر واک آؤٹ کیا تھا۔

موجودہ دورے کے دوران مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف روس، تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان، قازقستان اور چین کے ہم منصب حکام سے ملاقاتیں اور قومی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کریں گے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں افغان اور بھارتی ہم منصب حکام سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد کی توجہ مسئلۂ کشمیر کی طرف دلانا ہے۔

آج سے 2 روز قبل مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکیورٹی کونسل سیکریٹریز کے 16ویں اجلاس میں شرکت کیلئے دوشنبہ روانہ ہوگئے جو 22 سے 23 جون تک منعقد ہوگا۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر معید یوسف کابھارتی حکام سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر معید یوسف کو مشیر برائے قومی سلامتی مقرر کرکے ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر کردیا۔

 معاونِ خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کوگزشتہ ماہ 18 مئی کے روز وزیراعظم عمران خان نے مشیرِ قومی سلامتی مقرر کردیا۔ معاونِ خصوصی کو مشیر کی ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں۔

مزید پڑھیں: معید یوسف مشیر برائے قومی سلامتی مقرر، عہدہ وفاقی وزیر کے برابرہوگا

Related Posts