مودی نے حیدر آباددکن کا نام تبدیل کر کے بھاگیہ نگر رکھنے کاعندیہ دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مودی نے حیدر آباددکن کا نام تبدیل کر کے’بھاگیہ نگر' رکھنے کاعندیہ دیدیا
مودی نے حیدر آباددکن کا نام تبدیل کر کے’بھاگیہ نگر' رکھنے کاعندیہ دیدیا

ممبئی: بھارتی حکومت کی جانب سے مسلم ناموں سے منسوب شہروں کا نام تبدیل کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، بھارتی وزیر اعظم سابقہ ریاست حیدرآباد دکن کے مشہور شہر حیدر آباد کا نام تبدیل کرکے’بھاگیہ نگر’ رکھنے کا عندیہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دو روز قبل نریندر مودی نے حیدرآباد میں بی جے پی کے اجلاس سے خطاب کے دوران حیدرآبادکو بھاگیہ نگرکہہ کر پکارا تھا، جس سے اشارہ ملتا ہے کہ یہاں کا نام بھی اب تبدیل کردیا جائے گا۔

مودی کی جانب سے حیدرآباد کو بھاگیہ نگر کہنے کے بعد بھارت میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انتہا پسند ہندو جماعت آر ایس ایس اور حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماء بھی حیدرآباد کا نام بدل کر بھاگیہ نگر رکھنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:مودی سرکار کی انتقامی کارروائی سے ٹوئٹر بھی نالاں

جھارکھنڈکے سابق وزیراعلیٰ اور بی جے پی کے رہنما رگھوبر داس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں بی جے پی برسر اقتدار آئی تو حیدرآباد کا نام بدل کر بھاگیہ نگر رکھ دیاجائیگا۔

اس سے قبل مودی سرکار فیض آباد کا نام بدل کر ایودھیا اور الہٰ آباد کا نام پریاگ راج رکھ چکی ہے۔

انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے اس بات کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ حیدرآباد دکن کا اصل نام بھاگیہ نگر ہے جوکہ بھاگیہ لکشمی مندر سے منسوب ہے۔

Related Posts