راہول گاندھی نااہل، مودی نے بھارت کو پاکستان بنا دیا ہے۔بھارتی پروفیسر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرین کے بعد دنیا کو خوراک ہم دینگے۔بھارتی پروفیسر نے مودی کا دعویٰ بے نقاب کردیا
یوکرین کے بعد دنیا کو خوراک ہم دینگے۔بھارتی پروفیسر نے مودی کا دعویٰ بے نقاب کردیا

بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی نااہلی پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کو پاکستان بنایا ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سویڈن کی یونیورسٹی میں جنگ و امن کے موضوع پر تعلیم دینے والے پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو نااہل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا میں پہلی دفعہ باحجاب مسلمان خاتون جج بن گئیں

بھارتی جوڈیشل مجسٹریٹ (سورت) کی عدالت کی طرف سے  نااہلی کی دستاویز شیئر کرتے ہوئے پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ راہل گاندھی کو بطور رکنِ پارلیمنٹ نااہل کیا گیا، نریندر مودی نے بھارت کو پاکستان بنا دیا ہے۔ 

پروفیسر اشوک سوائن کو نریندر مودی سمیت بی جے پی حکومت کے دیگر عہدیداران اور بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کیلئے اہم تجزیہ نگار سمجھا جاتا ہے جس پر اکثر انہیں سوشل میڈیا ٹرولنگ کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ ٹوئٹر پر نریندر مودی اور ان کی تعریفیں کرنے والے بھارتی اینکر ارناب گوسوامی کے پجاریوں کی اکثریت کو 2 سال کیلئے جیل میں ڈال دینا چاہئے کیونکہ وہ میرا نام غلط لکھتے اور پڑھتے ہیں۔ 

دریں اثناء راہل گاندھی کو 2 سال سزا دینے اور نااہل کرنے پر کانگریس کی ترجمان روشنی کشل جیسوال نے بھی بھرپور احتجاج کرتے ہوئے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔

کانگریس کی ترجمان روشنی جیسوال نے کہا کہ راہل گاندھی کی اہلیت اس لیے ختم کی گئی کیونکہ انہوں نے چور کو چور کہا۔روشنی جیسوال نے موچی تیری تانا شاہی نہیں چلے گی کا نعرہ بھی لگا دیا۔

Related Posts