امریکا میں پہلی دفعہ باحجاب مسلمان خاتون جج بن گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن:  نیوجرسی کی سپریم کورٹ میں تعینات امریکی اٹارنی نادیہ کہف پہلی باحجاب مسلمان خاتون جج بن گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نادیہ کہف نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نادیہ کہف نے کہا کہ انہیں مسلمان اور عرب کمیونٹیز کی نمائندگی پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حج واجبات کی وصولی کیلئے بینکوں نے صارفین کو بڑی سہولت دے دی

نادیہ کہف نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ بغیر کسی خوف کے اپنے مذہب پر عمل کرسکیں، رپورٹس کے مطابق نادیہ کہف اساک کاؤنٹی میں خدمات انجام دے گیں۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ یہاں کی نوجوان نسل یہ ذہن نشین کرلے کہ وہ بلا خوف اپنے دین پر عمل کر سکتے ہیں۔ تنوع (diversity) ہماری طاقت ہے، یہ ہماری کمزوری نہیں ہے۔

خیال رہے کہ نادیہ کی نامزدگی، جو ایک سال پہلے ہوئی تھی، سینیٹر کرسٹن کوراڈو کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی۔ تاہم نادیہ کے انتخاب کی تصدیق اس ماہ کے شروع میں ہوئی۔

نادیہ کہف 2 سال کی عمر میں شام سے امریکا منتقل ہوئیں اور ایک طویل عرصے سے امریکا میں اسلامی بنیادوں میں کام کررہی ہیں۔