مودی نے بھارتی ایئر لائنز کو تباہی کو دہانے پر پہنچا دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

India fearing Pakistan response closes 16 airports
(فوٹو؛ فائل)

پاکستانی فضائی حدود کو بھارتی پروازوں کے لیے بند کیے ہوئے 19 دن ہو گئے ہیں۔ 18 دنوں میں 2000 پروازیں متاثر ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں ہندوستان کو 1300 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔

پاکستان نے ہندوستان کے جارحانہ موقف کے جواب میں ہندوستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی اور آج اس بندش کا 19 واں دن ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق 18 دنوں کے دوران 2,000 ہندوستانی پروازیں متاثر ہوئی ہیں، جس سے ایئر لائنز کو اب تک 1,300 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی ایئر لائنز کو ایندھن اور دیگر آپریشنل اخراجات دوگنا ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

بھارت کے جنگی جنون نے نہ صرف ایئر لائنز بلکہ ملک کے دیگر شعبوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ خاص طور پر تاجر برادری کو بھاری نقصان ہو رہا ہے۔ ایئرلائنز کا خیال ہے کہ اگر پاک بھارت تنازع حل ہو جاتا ہے تو دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر آسکتے ہیں جس سے ایئر لائن انڈسٹری کو فائدہ ہو گا۔

کروڑوں کے نقصان کے باوجود مودی حکومت سبق سیکھنے میں ناکام رہی ہے۔ بھارتی حکومت دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کو عارضی قرار دے کر نئے سرے سے تصادم کی تیاری کر رہی ہے۔

Related Posts