بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!
zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Earthquake jolts Islamabad, Peshawar, and other cities across Pakistan
(فوٹو؛ فائل)

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 125 کلو میٹر دور تھا۔

زلزلے کے باعث لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہارئی 21 کلو میٹر تھی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد، پشاور، سوات، مردان، نوشہرہ، صوابی اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 230 کلومیٹر تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں میں خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں کئی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں جن کی شدت 4 سے 6 کے درمیان رہی ہے۔

Related Posts