صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت میں مودی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف فاشسٹ ہندوتوا بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ شروع کررکھی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت سے مودی حکومت کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں پیغامات آ رہے ہیں جن میں سے ایک میرے پاس ہے۔
بھارت سے آنے والے ایک ویڈیو پیغام کو شیئر کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ پیغام کے مطابق جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں واقع ایک مسجد کے اندر بھارتی پولیس نے خواتین کے ساتھ ظلم و بربریت کا مظاہرہ کیا۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ لڑکی نے بھارتی پولیس کے ہاتھوں مسجد میں پیش آنے والے بربریت کے مظاہرے کا حال بیان کیا ہے جبکہ بھارت مسلمانوں کے ساتھ حالتِ جنگ میں ہے۔
Out of 1000s of messages that have come out of India since y/day, I am tweeting this one particularly as this girl cries & narrates the brutal police action on girls inside the mosque at Jamia Milia Univ in Delhi. Modi Govt is at war with Muslims using fascist Hindutva barbarism. pic.twitter.com/3BmR2fROqj
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) December 16, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان پر تشدد کی روک تھام کے لئے معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تمام انسانوں میں کچھ جذبات اور صلاحتیں یکساں ہوتی ہیں، بچوں کا جسمانی، جنسی اور معاشی استحصال انتہائی تکلیف دہ ہے۔
مزید پڑھیں: ارکان پارلیمنٹ بچوں کے تحفظ کے لیے کردار ادا کریں۔صدرِ مملکت