نیویارک:امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنانے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے خلاف ایک بوسٹر شارٹ تیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
موڈرنا کے سی ای او اسٹیفن بینسل کاکہنا ہے کہ ہماری کمپنی اومی کرون جیسے نئے خطرے سے نمٹنے کے لیے کام کر رہی ہےاورہم اومی کرون کا توڑ بنانے کیلئے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعدمختلف ملکوں کی جانب سے سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:’اومی کرون‘، کورونا کی نئی قسم دریافت، پوری دنیا میں کھلبلی، دوبارہ پابندیاں عائد