عالمی ادارۂ صحت کا تحفہ، اسلام آباد ائیرپورٹ پر جدید سینیٹائزر مشینیں نصب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضائی سفر کی کیٹگریز ختم، کورونا ٹیسٹ کے بغیر کوئی پاکستان داخل نہیں ہوسکے گا
فضائی سفر کی کیٹگریز ختم، کورونا ٹیسٹ کے بغیر کوئی پاکستان داخل نہیں ہوسکے گا

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس سے متاثرہ پاکستانی شہریوں کیلئے تحفہ بھیج دیا، اسلام آباد ائیرپورٹ پر جدید سینیٹائزر مشینیں نصب کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں کی چیکنگ کیلئے پاکستان کو جدید سینیٹائزر مشینیں بھیجی ہیں جنہیں حکومت نے ائیرپورٹ پر نصب کردیا ہے۔

مشینیں ائیر پورٹ کے بین الاقوامی آمد و رروانگی لاؤنج میں نصب ہیں  جبکہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی کورونا کی روک تھام کیلئے نئی ایس او پیز جاری کی گئی ہیں۔

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی نے مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا رہیں ، بیرونِ ملک جانے والے مسافر کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ لازمی دکھائیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 مزید شہری انتقال کر گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر4 لاکھ 13  ہزار 191 افراد متاثر ہوئے جبکہ 8 ہزار 303 جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے متاثرہ 2 ہزار 224 افراد صحتیاب بھی ہوئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا کے 3 ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ، 43 مزید شہری جاں بحق

Related Posts