پاکستانی اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا نے اپنے سابق شوہر کے خلاف سازش کرنے کا اعتراف کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق صوفیہ مرزا نے قانونی کاغذات میں اعتراف جرم کیا کہ انہوں نے اپنے سابق شوہر عمر فاروق ظہور کے دبئی اپارٹمنٹ سے تقریباً 5 لاکھ درہم، زیورات اور لاکھوں درہم مالیت کی گھڑیاں چوری کرنے کی سازش کی۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ جب انہیں اپنا منصوبہ ناکام ہوتا نظر آیا تو انہوں نے سابق شوہر کو قتل کرنے کا سوچا اور دبئی اپارٹمنٹ میں گھریلو مسائل کا بہانہ بناتے ہوئے چاقو سے ان پر وار کیا۔
صوفیہ مرزا نے تمام سازش کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے عمر فاروق کے گھر ڈکیتی کی سازش پاکستانی نژاد دوست اور گھریلو ملازمہ کی مدد سے کی تھی۔
قانونی کاغذات کے مطابق صوفیہ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دبئی میں اپنے شوہر کی رہائش گاہ ایمار ٹاور نمبر 2، اپارٹمنٹ 405 میں موجود ان کی الماری سے قیمتی اشیاء اور پیسے چوری کرنے کی سازش کی، اس سازش میں میری ملازمہ رضیہ اور ایک قریبی دوست نسرین شامل تھیں۔
بالی ووڈ فلموں کی ناکامی کے اسباب کیا ہیں؟
اداکارہ کے ابتدائی منصوبے کے حوالے سے جو معلومات سامنے آئی ہیں اُس کے مطابق انہیں 25 جولائی 2006 کو عمر ظہور کے لاکر سے نقدی اور زیورات چوری کرکے ملازمہ کے حوالے کرنا تھا۔
صوفیہ نے ملازمہ کو کہا تھا کہ سامان ایک بیگ میں لے جائے اور خاموشی سے گیراج سے ہوتی ہوئی نکل جائے تاکہ کسی کو شک نہ ہو،گھر کے باہر اداکارہ کی دوست نسرین سفید رنگ کی گاڑی میں ایک اور شخص کے ساتھ اس کا انتظار کر رہی ہوتی۔
اداکارہ کا ارادہ تھا کہ وہ بھی تمام سامان کے ساتھ بھاگ جائے لیکن بعد ازاں انہیں احساس ہوا کہ سب کا شک اسی پر جائے گا لہٰذا انہیں منصوبہ تبدیل کرنا پڑا۔
صوفیہ نے ڈکیتی کی واردات کا پلان بنایا کہ پاکستان سے ایک گینگ آئے گا اور شوہر کے فلیٹ میں ڈکیتی کرکے واپس پاکستان چلا جائے گا۔
رنویر سنگھ کے بولڈ فوٹو شوٹ پر عامر خان نے کیا ردعمل دیا؟
اداکارہ کے مطابق منصوبہ یہ تھا کہ ہم گینگ کو پاکستان سے بلائیں گے اور گھر بھیجیں گے، وہ میری چابیاں استعمال کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوکر اس وقت سیف سے سب کچھ چوری کریں گے جب میں اور میرے شوہر دونوں باہر ہوں گے۔
مزید برآں اداکارہ صوفیہ مرزا نے قانونی کاغذات میں انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ڈکیتی کے منصوبے پر ڈاکٹر اسد سے بات کی جو اس وقت ابوظبی کے ایک معروف اسپتال میں کام کر رہے تھے۔
ڈاکٹر اسد نے فوری طور پر عمر فاروق ظہور کو ڈکیتی اور حملے کے منصوبے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ اگر اس نے اپنے فلیٹ میں ڈکیتی کی مزاحمت کی تو حملہ آور اسے بھی قتل کرسکتے ہیں۔
صوفیہ مرزا نے اعتراف کیا کہ بدقسمتی سے، منصوبے کا بھانڈا میرے شوہر کے سامنے ڈاکٹر اسد نے پھوڑا، میرا ارادہ مال لینے اور اپنے شوہر کو سبق سکھانے کا تھا کیونکہ انہوں نے میرے مانگنے پر مجھے پیسے نہیں دیے تھے۔
سنی لیونی کی بولڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل