پاکستان کی سابق سپر ماڈل نادیہ حسین نے نئی آنے والی ماڈلز کو ان پڑھ ہونے کا طعنہ دیدیا۔
حال ہی میں نادیہ حسین فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی کے ہمراہ ’ٹائم آؤٹ ود احسن‘ میں شریک ہوئیں جہاں دونوں نے فیشن اور ماڈلنگ کی دنیا پر کھل کر باتیں کیں جس میں نادیہ حسین نے کہا کہ اگرچہ وہ پہلے ہی ماڈلنگ شروع کرچکی تھیں تاہم ان کو شہرت دیپک پروانی کے فوٹوشوٹ کے بعد ملی۔
پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے دیپک پروانی نے کہا کہ انہوں نے نادیہ حسین کو ان کے چہرے اور جسامت کو دیکھتے ہوئے اپنی تشہیری مہم کے لیے منتخب کیا تھا اور اتفاق سے ان کا فوٹوشوٹ بہتر ہوا اور نادیہ حسین راتوں رات سپر ماڈل بن گئیں۔
ایک سوال کے جواب میں نادیہ حسین نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر مختصر لباس پہننے کی عادی نہیں ہیں اور نہ ہیں اس کے حق میں ہیں مگر فیشن شوز کیلئے یہ سب کرنا پڑتا ہے۔
مزید برآں ایک سوال کے جواب میں دیپک پروانی اور نادیہ حسین نے کہا کہ اب بہت ساری چیزیں تبدیل ہو چکی ہیں، اب سوشل میڈیا کا دور ہے، جہاں اخلاقیات سکھانے والی فوج بیٹھی ہے جو تھوڑی تھوڑی باتوں پر اخلاقیات کا درس دیتی ہے۔
بعد ازاں انہوں نے ماضی کی فیشن انڈسٹری اور ماڈلنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کوئی بھی فیشن ڈیزائنر مشکل سے اپنی مہم کے لیے 20 ماڈلز اکٹھی کرلیتا تھا مگر اب تو ہر شو میں چالیس چالیس لڑکیاں موجود ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبر سن کر مداح چل بسی