ماڈل لینا غنی نے پارک میں ہراسانی کے واقعہ سے پردہ اٹھادیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Model Leena Ghani shares how she handled harassment in park

لاہور: پاکستانی ماڈل اور میک اپ آرٹسٹ لینا غنی نے حال ہی میں ایک پارک میں ہراساں کیے جانے کے واقعہ کاانکشاف کرتے ہوئے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔

لینا غنی نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے کیسے ہراساں کرنیوالے شخص سے نمٹا،انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ چند روز پہلے پیش آیا ، ان کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک شخص دست درازی کررہا ہے۔

 

انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی دوست کے ساتھ لاہور کے پارک میں بیٹھی تھیں کہ ایک شخص نے ہماری تصاویر لینے کی کوشش کی اور جب ہم نے اس کو روکا تواس نے مجھے دھکا دیااور میرے ہاتھ سے میرا فون چھین لیا۔

مزید پڑھیں: کراچی ایئر پورٹ پر لڑکی کو ہراساں کئے جانے کا انکشاف، ایف آئی اے افسر معطل

اس سے قبل لینا غنی نے گلوکار علی ظفر کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیاتھا، درخواست گزار نے دعویٰ کیا ہے کہ علی ظفر نے پہلی مرتبہ 2014 لندن میں پاکستانی فیشن شو کے دوران ہراساں کیا۔

انہوں نے کہا کہ علی ظفر نے جون 2014 میں دو مرتبہ پھر اس طرح نازیبا گفتگو کی، 19 مارچ 2018 کو گلوکارہ میشا شفیع نے بھی علی ظفر پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے۔

Related Posts