پنجاب کےتھانوں میں پولیس اہلکاروں کے موبائل استعمال کرنےپرپابندی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب کےتھانوں میں پولیس اہلکاروں کے موبائل استعمال کرنےپرپابندی
پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے ملزمان پر تشدد کےواقعات سامنےآنے کےبعدآئی جی پنجاب نےپولیس اہلکاروں کےموبائل استعمال کرنےپرپابندی عائدکردی۔

پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے ملزمان پر تشدد کےواقعات سامنےآنے کےبعدآئی جی پنجاب نےپولیس اہلکاروں کےموبائل استعمال کرنےپرپابندی عائدکردی۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب عارف نواز نے پنجاب بھرکے تھانوں میں پولیس اہلکاروں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی اور کہا اگر کوئی اہلکار موبائل فون استعمال کرتا پایا گیا تو اسکے ساتھ انچارج کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

آئی جی آفس کی جانب سے آر پی اوز اورڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوادیا گیاہے، جس میں کہا گیا ہےایس ایچ او اور انچارج سے نچلے رینک کا پولیس اہلکار ڈیوٹی کے دوران فون استعمال نہیں کرے گا، ڈیوٹی کے دوران کوئی بھی اہلکار ویڈیو نہیں بنائے گا اور نہ ہی اہلکار کو اپنے کسی افسر کی ویڈیو بنانے کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ پولیس اہلکار شہریوں پر تشدد کے ساتھ ان کے ویڈیوز بھی بناتے تھے، وردیوں میں ان کی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر اکثر وائرل ہوتی ہیں۔

آئی جی پنجاب کے حکم نامے کے مطابق عام شہری سمیت پولیس کاعملہ بھی تھانے میں اسمارٹ فون اپنے پاس نہیں رکھے گا، سائلین اور پولیس اسٹیشن کے عملے کو اپنے کیمرے والے فون ڈیسک پر جمع کرانا ہوں گے تاہم ایس ایچ او اور محرر کو اس پابندی سے استثناء حاصل ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ پولیس کسی کو غیر قانونی حراست میں نہیں رکھے گی اور نہ کسی شہری پر تشدد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: صلاح الدین کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق

آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نےکہا کہ یونیفارم والے حد میں رہ کرکام کریں ورنہ گھربھجوا دیا جائے گا   حراست میں تشدد، موت اورغیرقانونی حراست پر ایس ایچ او ذمے دار ہوگا۔

گزشتہ روز آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز کی زیرصدارت پولیس تھانوں میں ملزمان کے تشدد اور ہلاکت کے معاملے پر سینٹرل پولیس آفس لاہور میں ویڈیو لنک کانفرنس ہوئی تھی۔

Related Posts