شہری ہوشیار! پاکستان کے ان شہروں میں کل سے موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بند

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mobile, internet services to remain suspended in THESE areas from Nov 22

پاکستان میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز 22 نومبر سے جزوی طور پر معطل کی جانے والی ہیں، یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج سے پہلے کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروسز اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں معطل ہو سکتی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروسز پر فائروال لگایا جائے گا جس کے نتیجے میں انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں کمی آئے گی۔

سوشل میڈیا ایپس پر ویڈیوز اور آڈیو فائلز ڈاؤن لوڈ کرنے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ حالات کے مطابق انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بعض مخصوص مقامات پر بغیر اطلاع کے معطل بھی ہو سکتی ہیں۔

لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں پر حملہ، 20افراد لقمہ اجل

13 نومبر کو پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اعلان کیا تھا کہ 24 نومبر کے احتجاج کی آخری کال جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے اور قوم سے سوال کیا کہ وہ آزادی میں رہنا چاہتی ہے یا نہیں۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بھی تصدیق کی کہ احتجاج کی تیاری مکمل ہے اور علیمہ خان کا اعلان واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبات کے پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Posts