جہلم میں امام مسجد کی7 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mob thrashes man for attempting to rape minor girl in Jhelum

راولپنڈی :جہلم میں  امام مسجد کی 7 سالہ بچی سے مبینہ طور پر زیادتی، بچی کی حالت تشویشناک، اہل علاقہ نے امام جمشید اقبال کو پکڑ کرلاتوں گھونسوں سے تواضع کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

جہلم میں واقع مسجد قائم دین محلہ نمبر 3 میں امام مسجد جمشید اقبال بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دیتا تھا تمام محلے کے بچے اور بچیاں اس کے پاس قرآن پاک حفظ کرنے اور ناظرہ پڑھنے کے لئے جاتے تھے ۔

امام مسجد جمشید اقبال نے آج 7 سالہ بچی سے مسجد میں مبینہ طور پر زیادتی کر ڈالی ،آج سبق پڑھانے کے بعد امام مسجد جمشید اقبال نے تمام بچوں اور بچیوں کو چھٹی دے دی اور ایک ننھی بچی جس کی 7سال عمر ہے اس کو روک لیا اور باقی بچوں کو گھر جانے کا کہا ۔

اس کے بعد امام مسجد جمشید اقبال نے مسجد میں بچی سے زیادتی کر ڈالی ،بچی کی چیخ و پکار سن کر اہل محلہ اکٹھے ہو گئے ،انہوں نے دیکھا کہ معصوم بچی خون آلود ہے جس پر بچی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے بچی کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔

اہل محلہ نے امام مسجد کو پکڑ کر مسجد سے باہر لائے اور ساتھ ہی امام مسجد کی پٹائی شروع کر دی ،اہل محلہ نے امام مسجد جمشید اقبال کو پکڑ کر تھانہ سول لائن جہلم لے گئے ۔جہاں اہل محلہ نے امام مسجد کی خوب پٹائی کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا ۔

ملزم جمشید اقبال کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا جبکہ تھانے کے باہر مشتمل محلہ داروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے جبکہ پولیس کی بھی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی میں ملزمان کی گھر میں گھس کر لوٹ مار، خاتون سے جنسی زیادتی، مقدمہ درج

اہل محلہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس انسان نما شیطان کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے ورنہ حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پنجاب اور پنجاب پولیس پر ہوگی۔

Related Posts