مشن سیمی فائنل: وسیم اکرم بھی ٹیم کی مدد کیلئے میدان میں آگئے۔۔۔

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سری لنکا کی شکست کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں تقریباً دم توڑ چکی ہیں۔

ایم چناسوامی اسٹیڈیم بنگلورو میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 41 ویں میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست ہوئی۔ پاکستان کے فائنل 4 میں پہنچنے کے امکانات لنکن ٹائیگرز کی جیت سے جڑے تھے لیکن بظاہر اب یہ خواب پورا ہونا انتہائی مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

اب صورتحال کچھ یوں ہے کہ پاکستان اپنا آخری لیگ میچ ہفتہ 11 نومبرکو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گا اورسیمی فائنل تک رسائی کیلئے گرین شرٹس کو انگلش ٹیم کو کم سے کم 287 رنز سے ہرانا ہوگا۔

پہلے بولنگ کی صورت میں پاکستان کو ہدف حاصل کرنے کیلئے صرف 2.4 اوورز ملیں گے۔

اس طرح سے فائنل 4 میں جگہ بنانا تقریباً ناممکن ہی ہے لیکن سابق کپتان وسیم اکرم نے شائقین کو ایک نیا حل سُجھایا ہے۔

 

 

نجی اسپورٹس ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں شریک وسیم اکرم نے آف کیمرا گفتگو میں کہا کہ اس میچ میں پاکستان پہلے بیٹنگ کرے، اس کے بعد انگلینڈ کی پوری ٹیم کو 20 منٹ کیلئے ڈریسنگ روم میں بند کرکے کھلاڑیوں کو ٹائم آؤٹ کر دیا جائے تو پاکستان سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر سکتا ہے۔

یہ بھی جان لیں کہ وسیم اکرم نے مداحوں کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے یہ ’انوکھا مشورہ‘ آن ائر نہیں دیا تھا لیکن پروگرام کے میزبان فخر عالم نے انہیں یاد دلایا کہ آپ نے ایسا کہا تھا۔

اس پر سابق کپتان نے دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں وہی باتیں یاد رہتی ہیں جو وہ یاد رکھنا چاہیں۔

Related Posts