پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشی خان نے کہا ہے کہ عفت عمر جیسی باصلاحیت اداکارہ سے جنسی زیادتی جیسے حساس موضوع پر کسی متنازعہ بیان کی اُمید نہیں تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ مشی خان نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت دُکھ ہوا کہ عفت عمر جیسی باصلاحیت اداکارہ جنسی زیادتی جیسے حساس موضوع پر ایسی باتیں کر گئیں جو انہیں نہیں کرنی چاہئیں تھی۔
پیغام میں اداکارہ مشی خان نے کہا کہ عفت عمر کا اندازِ بیان بے حد برا تھا، شوبز انڈسٹری میں اس طرح کے بیانات ہر ایک پر برا اثر ڈالتےہیں۔ میں عفت عمر کے بیان کی مذمت کرتی ہوں۔
اداکارہ مشی خان نے کہا کہ میں عفت عمر سے اور دیگر تمام اداکاروں سے بھی درخواست کرتی ہوں کہ اِس طرح کے موضوعات پر محتاط ہو کر بات کریں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
It’s so shocking that such a talented actor like #iffatomar says such things for such a sensitive issue like #rape in such a bad & tacky way.This kind of crap reflects on everyone in the showbiz fraternity.
I condemn this & request her & others to be more responsible & careful pic.twitter.com/wUeVTp6um9— Mishi khan (@mishilicious) September 18, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل نجی ٹی وی میزبان ندا یاسر کے بعد عفت عمر کو بھی سستی شہرت کیلئے حساس موضوع پر ہرزہ سرائی مہنگی پڑ گئی، سوشل میڈیا صارفین نے معروف پاکستانی ماڈل اور اینکر پرسن پر پابندی کا مطالبہ کیا۔
ٹوئٹر پر عفت عمر آج کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس کے تحت سیکڑوں پیغامات ارسال کیے گئے، عوام الناس نے عفت عمر پر شدید تنقید کی۔
مزید پڑھیں: سوشل میڈیا صارفین کا عفت عمر پر پابندی کا مطالبہ