مقبوضہ کشمیر تیزی سے دُنیا کا سب سے بڑا قبرستان بنتا جارہا ہے۔مشعال ملک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر تیزی سے دُنیا کا سب سے بڑا قبرستان بنتا جارہا ہے۔مشعال ملک
مقبوضہ کشمیر تیزی سے دُنیا کا سب سے بڑا قبرستان بنتا جارہا ہے۔مشعال ملک

اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا خطہ تیزی سے دُنیا کا سب سے بڑا قبرستان بنتا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یومِ یکجہتئ کشمیر کے موقعے پر پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں حریت رہنما کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ ہر سال آج کے روز کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر پاکستان کی شکر گزار ہوں۔

ویڈیو پیغام میں مشعال ملک نے کہا کہ ہر سال 5 فروری کے روز پاکستانی دُنیا بھر کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ آزادئ تک ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایک دن ضرور آئے گا کہ بھارت کی خونی سرکار عبرت کا نشان بن جائے گی۔

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ کشمیر دُنیا کا واحد خطہ ہے جو تیزی سے دُنیا کا سب سے بڑا قبرستان بن رہا ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں ہمارے نوجوان غائب کیے جارہے ہیں۔ مودی کی خونی سرکار خطے میں آگ کی ہولی کھیلنا چاہتی ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ کشمیریوں کو آزادی کا حق دیا جائے۔

  یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ

Related Posts