پاکستان کی مشہور اداکارہ مشال خان نے کہا ہے کہ لوگوں کی بُری نظر سے بہت ڈر لگتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں اداکارہ مشال خان نے شرکت کی، اس دوران انہوں نے شادی، شوبز کیریئر ودیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
مشال خان نے کہا کہ جب بھی شادی کروں گی تمام معاملات نجی رکھوں گی کیونکہ لوگوں کی بری نظر سے بہت ڈر لگتا ہے جو لوگ میری شادی میں شرکت کریں گے تو تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کسی سے شادی کرنی ہو تو میں اس سے بہت سنجیدہ کمٹمنٹ کروں گی اور اس سے مجھے بے حد محبت ہوگی۔ جب بھی شادی کروں گی تو ضرور اعلان کروں گی لیکن مجھے لگتا ہے کہ لوگ ایسے معاملات کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں،
اداکارہ نے ٹرولنگ سے متعلق کہا کہ جو لوگ خود گھر میں خوش نہیں ہوتے وہ دوسروں کو بھی ایک ساتھ خوش نہیں دیکھ سکتے، یہ چیز مجھ سے برداشت نہیں ہوتی، مجھے ایسے لوگوں لوگوں سے بہت ڈر لگتا ہے اس لیے اپنے معاملات بہت نجی رکھوں گی۔