راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ناسمجھ عناصر بلوچستان کی عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال، فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں سی پیک سیکیورٹی پر امن اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر کو نامعلوم افراد نے گھر کے باہر سے اغواء کرلیا
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے تمام رینکس کی کوششوں کو سراہا اور بلوچستان کے عوام کی بھلائی کے لیے پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر زور دیا، جنرل عاصم منیر نے مقامی معززین، منتخب نمائندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کی۔
آرمی چیف نے کہا کہ مٹھی بھر گمراہ عناصر بلوچستان کے عوام اور مسلح افواج کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے، امن اور خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
علاوہ ازیں آرمی چیف نے تعلیم، سولر سسٹم کی تنصیب، ماہی گیری، پانی، صحت، کھیل اور معاش سے متعلق فلاحی منصوبوں کا اعلان کیا جبکہ دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو اور کور کمانڈر کوئٹہ موجود تھے۔