پی ٹی آئی رہنما رزاق باجوہ کے بھائی کے غنڈوں کا کے ایم سی اہلکاروں پر حملہ ، 2 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟
zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کے رہنما رزاق باجوہ کے بھائی کے غنڈوں کا کے ایم سی اہلکاروں پر حملہ ، 2 زخمی
پی ٹی آئی کے رہنما رزاق باجوہ کے بھائی کے غنڈوں کا کے ایم سی اہلکاروں پر حملہ ، 2 زخمی

کراچی : کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن ( کے ایم سی ) کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر پرانی سبزی منڈی کے نزدیک شرپسندوں نے حملہ کرکے دو اہلکاروں کو زخمی کردیا۔

ایس پی گلشن معروف عثمان کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء رزاق باجوہ کے بھائی گل شیر باجوہ کا گرین بیلٹ پر قبضہ تھا یونیورسٹی روڈ نرسری پر نزد عسکری پارک کے ایم سی والے قبضہ خالی کروانے آئے تو ان کے لوگوں نے حملہ کردیا اور ایک سرکاری لفٹر جلا دیا۔

سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی کا عملہ یونیورسٹی روڈ پر محکمہ باغات کی طرف سے شروع ہونے والی شجر کاری مہم کے سلسلے میں آپریشن کر رہا تھا کہ شرپسندوں نے حملہ کردیا۔

بشیر صدیقی کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کی ٹیم عسکری پارک کے ساتھ فٹ پاتھ اور گرین بیلٹ پر آپریشن کر رہی تھی، آپریشن کرنے کا مقصد شجرکاری مہم کے لئے تجاوزات کا خاتمہ کرنا تھا۔

کے ایم سی کے سینئر ڈائریکٹر کا کہنا تھا شرپسندوں نے کے ایم سی کے عملے کو زدوکوب کیا جبکہ ایک لفٹر اور 2 موٹر سائیکلوں کو بھی آگ لگا دی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر علاقے ک

ی پولیس نے حالات کو کنٹرول کیا۔ بشیر صدیقی کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کے خلاف کارسرکار میں مداخلت اور کے ایم سی کی ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

Related Posts