مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانا قبل از وقت ہوگا،ا نہیں کوئی تجربہ نہیں۔ ثقلین مشتاق

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانا قبل از وقت ہوگا،ا نہیں کوئی تجربہ نہیں۔ ثقلین مشتاق
مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانا قبل از وقت ہوگا،ا نہیں کوئی تجربہ نہیں۔ ثقلین مشتاق

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے طور پر کام کرنے کا کوئی تجربہ نہیں اس لیے ان کو  یہ عہدہ دینے کا  فیصلہ قبل از وقت ہے۔ 

ثقلین مشتاق نے اپنی ایک یو ٹیوب ویڈیو کے ذریعے دئیےگئے پیغام میں کہا کہ مصباح الحق کو کوئی اور عہدہ دیا جائے اور نوجوان کھلاڑی ان کے تجربے سے سیکھیں تاہم انہیں ہیڈ کوچ بنانا ایک بچکانہ فیصلہ محسوس ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی کھلاڑیوں کا پری سیزن کیمپ، کھیل کے لیے سخت ٹریننگ جاری

انہوں نے کہا کہ مصباح الحق نے ایمانداری اور خلوصِ دل سے کرکٹ کھیلی اور قوم کا نام روشن کیا، تاہم ہیڈ کوچ کا عہدہ ان کے لیے مناسب نہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل مایہ ناز آل راؤنڈر  شاہد آفریدی کہہ چکے ہیں کہ بھارت اور مودی حکومت کے لیے ہمارے پختون اور قبائلی بھائی کافی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے فوجی کیپ اور شرٹ پہن کر مزارِ قائد پر یکجہتی کشمیر کے احتجاج میں شرکت کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میرا خاندان کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت اور مودی حکومت کے لیے ہمارے پختون اور قبائلی بھائی کافی ہیں۔ شاہد آفریدی