گھوٹکی: صوبہ سندھ کے علاقے میر پور ماتھیلو اسٹیشن کے قریب میں مال گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث ریلوے ٹریفک معطل ہوچکی ہے اور کراچی جانے والی متعدد ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا ہے۔
میر پور ماتھیلو اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے بعد متاثرہ ٹریک سے اب تک بوگیاں ہٹانے کا کام شروع نہیں ہوسکا جس کے باعث ٹریفک کو معطل کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں کچرا پھینکنے والے 3 افراد سمیت 6 گرفتار، لیاقت آباد سے لاش برآمد
اسٹیشن کے قریب ہونے والے اس حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہے جس کے باعث ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کراچی جانے والی ٹرینوں کو روک لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے 3 روز قبل محکمہ ریلوے نے 14 ماہ کے مختصر عرصے کے دوران کارگو ٹرینیں چلانے کا ریکارڈ ہدف پورا کر لیا جبکہ اس اہم موقعے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر نے متعلقہ افسران کو مبارکباد بھی پیش کی ۔
افسران نے 1000 سے زائد کارگو ویگن لوڈ کرنے کا غیر معمولی ہدف 14 ماہ کے مختصر عرصے میں حاصل کیا جسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے جبکہ ریلوے حکام کے مطابق غیر معمولی ہدف کا حصول وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے کارگو سروس کو توسیع دینے کے ویژن کے عین مطابق ہے۔
مزید پڑھیں: ریلوے نے 14 ماہ کے مختصر وقت میں کارگو ٹرینیں چلانے کا ریکارڈ ہدف پورا کر لیا