داتا کی نگری لاہور میں 54 کنال نجی جائیداد خریدنے والے جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن احتساب عدالت میں آج پیش ہوں گے۔
احتساب عدالت لاہور کی سیکورٹی سخت کردی گئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری میر شکیل الرحمٰن کی سیکورٹی کیلئے تعینات ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میر شکیل الرحمٰن کے خلاف لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں سن 1986ء میں خریدی گئی جائیداد کو بنیاد بناتے ہوئے مقدمہ قائم کر رکھا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر کیس پر دلائل دیں گے۔
قبل ازیں جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن کے بیٹے میر شکیل الرحمٰن کیس میں بیانِ حلفی ریکارڈ کروانے کے بعد گرفتار کر لیے گئے۔نیب نے میر شکیل الرحمٰن کو رواں برس 12 مارچ کو گرفتار کیا۔
ایڈیٹر انچیف جنگ گروپ 3 ماہ سے زائد عرصے سے نیب کی حراست میں ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے 7 جولائی کا روز میر شکیل الرحمٰن کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کیلئے مقرر کیا ہے۔