عدالت نے نجی ٹی وی چینل اور نیوز گروپ کے مالک کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے میر شکیل الرحمان کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں میر شکیل الرحمان کی درخواستِ ضمانت کا فیصلہ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی ججز بینچ نے سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک ویڈیو، علی زیدی کا ایڈمنسٹریٹر کراچی سے اقدامات کا مطالبہ
سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق میر شکیل الرحمان کی ضمانت منظور کر لی گئی جس کے عوض انہیں پاسپورٹ اور 10 کروڑ روپے زرِ ضمانت جمع کرانا ہوگا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل نیب لاہور نے معروف بزنس مین میر شکیل الرحمن کو پیشی کے موقع پر12 مارچ کو حراست میں لے لیا تھا۔
میر شکیل الرحمن پر سابق وزیر اعظم نواز شریف سے 54پلاٹس رعایت پر حاصل کرنے کا الزام ہے‘ جس پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے تحقیقات کیں۔
مزید پڑھیں: نیب نے معروف بزنس مین میر شکیل الرحمن کو حراست میں لے لیا