اسلام آباد :وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان مائنِس ہوا تو جمہوریت بھی مائنِس ہوگی۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے بیان میں کہاکہ مائنِس عمران خان کی باتیں کرنے والے سن لیں۔عمران خان مائنِس ہوا تو جمہوریت بھی مائنِس ہوگی۔
خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے آئے روز بیانات میں وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے سے قبل ایک پریس کانفرنس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں بھی انہوں نے اسے دہرایا۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرسی آنی جانی والی چیز ہے ، نظریہ نہیں چھوڑنا چاہیے ، میں مائنس ہو بھی گیا تو آنیوالے انہیں نہیں چھوڑیں گے۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کا سربرا ہ پیسہ چوری کرکے باہر لے کر جارہا تھا ایک صاحب کہتے میاں صاحب فکر نہ کرو، لوگ جلدی بھول جائینگے۔
مزید پڑھیں:پی آئی اے پر یورپ کے ساتھ ساتھ مزید ممالک بھی پابندی لگا دیں گے۔شیری رحمان