جب عمران خان کا فون ہیک کیاگیا نواز شریف کی حکومت تھی، فرخ حبیب

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکورٹی تھریٹ سے متعلق کوئی شواہد پیش نہیں کیے، فرخ حبیب
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکورٹی تھریٹ سے متعلق کوئی شواہد پیش نہیں کیے، فرخ حبیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مودی کی نواز شریف سے دوستی تھی، جب عمران خان کا فون ہیک کیا گیا تو اس وقت ملک میں نواز شریف کی حکومت تھی۔

سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ سوال اٹھ رہے ہیں عمران خان کے فون کو کیوں ہیک کیا گیا ۔ جب عمران خان کا فون ہیک ہوا اس وقت سابق وزیراعظم نواز شریف کی حکومت تھی۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کا جو نیٹ ورک جو سامنے آیا، اس میں نواز شریف کا نام کیوں آرہا ہے؟ اصل میں نواز شریف کی تاریخ رہی ہے انہوں نے اپنے دور حکومت میں ججوں کے فون بھی ٹیپ کرائے تھے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ جب نریندر کی حلف برداری تھی تو نواز شریف اس تقریب میں شرکت کے لیے گئے مگر انہوں نے حریت رہنماؤں سے ملاقات نہیں کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ مودی اپوزیشن کی فون ہیک کر رہے تھے؟۔انھوں نے کہا کہ مودی سرکار نے اسرائیلی سافٹ ویئر کےذریعے فون ہیک کیے۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انتخابی مہم چلانے والے مودی کے مظالم کا ذکر کیوں نہیں کرتے، نواز شریف نے مزید کس کس مقصد کے لیے مودی کی مدد حاصل کی ہوگی؟ ان معاملات پر انہیں خاموشی اختیار کرنے نہیں دیں گے، ان سے جواب درکار ہیں۔ 

افغان سفیر کی بیٹی کےمبینہ اغواء پر بات چیت کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، افغان سفیر کی بیٹی کے معاملےمیں مریم صفدر نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔  انھوں نے کہا کہ مریم صفدر کو مشورہ ہے کہ وہ اپنے قد سے اونچی بات مت کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ سریاب ٹرانسمیشن کی زمین پر قبضے کی کوششوں کا انکشاف