نصیر آباد میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، واٹر ٹینکر کا ڈرائیور جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نصیر آباد میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، واٹر ٹینکر کا ڈرائیور جاں بحق
نصیر آباد میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، واٹر ٹینکر کا ڈرائیور جاں بحق

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے مغرب میں واقع ضلع نصیر آباد میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں واٹر ٹینکر کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں واٹر ٹینکر کو بھی نقصان پہنچا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔دھماکے پرتفتیش شروع کردی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان، سبی میں بم دھماکہ، 4ایف سی اہلکار شہید ہو گئے

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ جاں بحق ہونے والے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کی میت ڈیرہ مراد جمالی کے ٹراؤما سینٹر منتقل کردی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ دہشت گردی کا نتیجہ محسوس ہوتا ہے۔ 

حالیہ دنوں میں بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے علاقے سبی میں بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 فرنٹیئر کور اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

آج سے 4 روز قبل بلوچستان میں سبی کی تحصیل سانگان میں سکیورٹی فورسز پر بم سے حملہ کیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 6 شدید زخمی ہو گئے۔اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

Related Posts