کراچی میں دودھ کی قیمت میں پھر اضافہ، یکم مارچ سے 130 روپے کلو قیمت مقرر

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Milk price rises again in Karachi

کراچی :شہری انتظامیہ اپنی رٹ قائم کرنے میں بری طرح ناکام، ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن دودھ کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا، 10 فی کلو اضافے نے عوام کی چیخیں نکلوادیں۔

شہر میںدودھ اور دہی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار صرف کمشنر کراچی کو حاصل ہے، تاہم ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کراچی نے کمشنر کراچی کو نظر انداز کر کے خود ہی دودھ کی قیمت 130 روپے مقرر کردی ہے جس کا اطلاق یکم مارچ 2021 سے ہوگا ،یکم مارچ سے دودھ 130 روپے کلو فروخت ہوگا۔

ڈیری فارمرز کے اس اعلان کے باوجود ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں صرو ف ہے، کمشنر کراچی نے اب تک دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کا کوئی نوٹس نہیں لیا۔

اس سے قبل ماہ دسمبر میں بھی ایک ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت میں 20 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا لیکن کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے اسے مسترد کردیا تھا اور کمشنر کراچی سے درخواست کی تھی کہ وہ دودھ کی نئی قیمت مقرر کرنے کے لیے اقدامات کریں تاہم کمشنر کراچی نے اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا تھا۔

کراچی ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے سربراہ حاجی اختر نے ایم ایم نیوز سے خصو صی گفتگو کرتے ہوئے بایاکہ تمام اشیاء کی قیمت دگنی اور اس سے بھی زائد ہو چکی ہے، بھینس کے چارے اور کرائے سمیت ہر چیزمہنگی ہو چکی ہے جس کے باعث دودھ کی پیداواری قیمت بہت زیادہ ہوچکی ہے ،ہمیں اب دودھ فروخت کرنے میں نقصان ہو رہا ہے ، اسی لیے ہم نے اب دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: عوام پر مہنگائی حملہ، یکم مارچ سے پیٹرولیم قیمتوں میں 20 روپے تک اضافہ

حاجی اختر نے کہا کہ کمشنر کراچی ہماری بات سننے کو تیار نہیں، ہم ان سے بار بار عرض کر رہے ہیں کہ دودھ کی پیداواری قیمت بڑھ چکی ہے اس لیے وہ فوری طور پر دودھ کی نئی قیمت مقرر کریں مگر ہماری بات پر کوئی کان نہیں دھرتہ، ہم نے مجبور ہو کر دودھ اورد ہی قیمت بڑھا دی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 سال سے کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمت 94 روپے مقرر ہے تاہم کمشنر آفس اپنی رٹ قائم نہیں کر سکا اور 2 سال سے دودھ کی قیمت پہلے 100 روپے پھر110 روپے اور اب 120 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ یکم مارچ سے دودھ شہر بھر میں 130 روپے فی کلو فروخت ہو گا۔