زمبابوے میں فوجی ہیلی کاپٹر گھر پر گر کر تباہ، ایک بچے سمیت 4 افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زمبابوے میں فوجی ہیلی کاپٹر گھر پر گر کر تباہ، ایک بچے سمیت 4 افراد ہلاک
زمبابوے میں فوجی ہیلی کاپٹر گھر پر گر کر تباہ، ایک بچے سمیت 4 افراد ہلاک

ہرارے: زمبابوے کے دارالحکومت میں فوجی ہیلی کاپٹر پرواز کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی  رپورٹ کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور ایک ٹیکنیشن سوار تھا تاہم پرواز کے کچھ لمحوں بعد ہی ہیلی کاپٹر کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا جس کے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا گیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق ریسکیو اداروں کو شہریوں کی جانب سے ایک کال موصول ہوئی جس میں ہیلی کاپٹر کے ہچکولے کھاتے ہوئے ایک گھر پر گرنے کی اطلا ع دی گئی تھی۔

امدادی آپریشن کے اہلکار مذکورہ مکان پر پہنچے جہاں ہیلی کاپٹر کو آگ لگی ہوئی تھی، ہیلی کاپٹر سے 3 اہلکاروں کی لاشوں کو نکالا گیا جب کہ گھر میں موجود ایک کمسن بچہ بھی ہلاک ہوگیا۔

واضح رہے کہ عالمی پابندیوں کی وجہ سے زمبابوے کی حکومت اپنے فوج کے لیے نئے ہیلی کاپٹر نہیں خرید سکتا اس لیے پرانے اور بوسیدہ ہیلی کاپٹر زمبابوے کی فضائی کا حصہ ہیں جس کی وجہ سے ایسے حادثات عام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں اسکولز اور کالجز بند، انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج طلب

Related Posts