شام میں فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، عملے کے تمام افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شام میں فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، عملے کے تمام افراد ہلاک
شام میں فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، عملے کے تمام افراد ہلاک

دمشق: شام میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثہ پیش آیا، جس کے سبب ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیااور عملے کے تمام افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ زدہ شام کے شہر حما میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین پر گرا، جس کے باعث اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔

شامی فضائیہ نے ہیلی کاپٹر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی اور نہ ہی شناخت ظاہر کی ہے۔

ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امدادی کاموں کے دوران دو گھنٹے میں ہیلی کاپٹر پر لگی آگ پر قابو پایا گیا اور لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر مامور تھا اور اس میں پائلٹ سمیت عملے کے ارکان موجود تھے جو حادثے میں اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں:سمندری حدود کا تنازع، طیب اردوان کی یونان کو سنگین نتائج کی دھمکی

ہیلی کاپٹر پرواز بھرنے کے فوری بعد تکنیکی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل قائم کردی گئی ہے۔

Related Posts