کراچی میں آئندہ 2 روز تک بارش کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں آئندہ 2 روز تک بارش کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی
کراچی میں آئندہ 2 روز تک بارش کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی

محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہرِ قائد میں آئندہ 2 روز تک بارش متوقع ہے جبکہ بدھ کے روز رات اور جمعرات کی صبح تک بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ 12 سے 16 مئی کے دوران 2 مغربی سسٹم ایران کے راستے سے پاکستان میں داخل ہوں گے جس کے زیرِ اثر 13 مئی کی رات سے شروع ہونے والی بوندا باندی 14 مئی کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پیشگوئی کے مطابق بالائی سندھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے علاقے سکھر، نواب شاہ، لاڑکانہ، گوادر اور جیکب آباد میں بھی بارش ہوگی جبکہ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں نچلی سطح کے بادل ہوں گے۔

بارش کی خوشخبری سناتے ہوئے محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ شہرِ قائد میں کسی بھی قسم کی ہیٹ ویو فی الوقت متوقع نہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پیشگوئی کی گئی کہ  ملک بھر میں مئی کے مہینے میں موسم سخت انداز میں تبدیل ہونے کو تیار ہے جبکہ  پاکستان بھر میں بارشیں اور کراچی میں سخت گرم موسم میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

رواں ماہ کی گئی پیشگوئی کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 40سے 43ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ملک بھر میں طوفانی بارشوں کا سسٹم آندھیوں کے ساتھ پنجاب، کے پی کے،شمالی بلوچستان اور شمالی سندھ میں تیز آندھی کے ساتھ طوفانی بارشیں برسانے کے لیے داخل ہونے جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: محکمۂ موسمیات کی کراچی میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی 

Related Posts