ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کا واحد طریقہ آئی ایم ایف سے رجوع ہے۔مفتاح اسماعیل

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
مشکل وقت کے بعد اب قوم کو ریلیف دینے کا وقت آگیا ہے، پیٹرول آج ہی سستا کریں گے، مفتاح اسماعیل
مشکل وقت کے بعد اب قوم کو ریلیف دینے کا وقت آگیا ہے، پیٹرول آج ہی سستا کریں گے، مفتاح اسماعیل

کراچی: سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کا واحد طریقہ آئی ایم ایف سے رجوع ہے۔ حکومت صرف 2سے 4 ماہ تک معیشت کو کھینچ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت دو چار ماہ تک معیشت کو کھینچ سکتی ہے لیکن آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا بجٹ میں موبائل فونز پر ڈیوٹی کم کرنے پر غور

گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں پاکستان کا بانڈ ڈسکاؤنٹ پر ٹریڈ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پاکستان آئی  ایم ایف سے معاہدے کے سوا کسی اور راستے پر نہیں چل سکتا۔

سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جون میں آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارا معاہدہ اختتام پذیر ہوگا جس سے ڈیفالٹ کے خدشات بڑھ جائیں گے۔ حکومت کی معاشی حکمتِ عملی فیل ہوچکی ہے۔

 مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 8 ماہ میں حکومت سے ایک چلتے ہوئے  پروگرام پر نظرِ ثانی نہیں ہوسکی۔ 6 ماہ سے وزارتِ خزانہ سے صرف باتیں سننے میں  آرہی ہیں۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کے باوجود معاہدہ نہیں کیا۔ آئی ایم ایف کے بغیر ڈیفالٹ سے بچا نہیں جاسکتا۔ جون میں معاہدہ نہ ہوا تو ایشین ڈیولپمنٹ بینک کا قرض بھی محدود ہوگا۔ 

 

Related Posts