حالات جلد بہتر، دوست ملکوں سے پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آرہی ہے، مفتاح اسماعیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے دوست ممالک سے پانچ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری آنے کی نوید سنا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے ملک میں سیلاب سمیت دیگر مشکلات کے باوجود اچھے دنوں کے لئے پُرامید رہتے ہوئے کہا کہ سمجھداری سے فیصلے کرتے رہے تو پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ متحدہ عرب امارات، قطر اور سعودی عرب سے 5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری آرہی ہے، سعودی عرب تو دسمبر سے پہلے ہی ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ مؤخر ادائیی پرایک ارب کے تیل کی خریداری کا معاہدہ بھی جلد ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

طالبان حکومت کا آنجہانی جاپانی ڈاکٹر کی خدمات کا اعتراف، چوک منسوب کر دیا

وزیرخزانہ نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک، ورلڈ بینک اورایشیائی انفرا اسٹرکچر بینک سے 4 ارب ڈالرز فنانسنگ کا انتظام کرلیا ہے، اے ڈی بی سے بجٹ سپورٹ کی مد میں 1.5 ارب ڈالر اگلے ماہ آنے کی توقع ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معاشی استحکام کا راستہ مشکل ضرور ہے لیکن ملک دیوالیہ نہیں ہوگا، زرمبادلہ ذخائر بڑھانے اور استحکام کی پالیسیاں برقرار ہیں، دو سے تین ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 2 ارب ڈالرز سے زیادہ اضافہ نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ کی آبادی متاثر ہوئی ہے، اس سے ملکی معیشت کو 18 سے 30 ارب ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے، کپاس سمیت درآمدات بڑھنے اور برآمدات پر منفی اثرات بھی پڑیں گے۔

Related Posts