اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف سےقرضوں کے حصول اور ادائیگی سے متعلق امور پرمذاکرات کیلئے امریکا روانہ ہوگئے۔
امریکا روانگی سے قبل وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام پٹری سے اتارا،یہ ہماری معیشت کو خطرے میں ڈال رہا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کو دوبارہ ٹریک پر لانے کی کوشش کروں گا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خوشی ہے 3 سال بعد ای سی ایل سے نام نکلا ہے، لندن میں نوازشریف سے ملاقات کا موقع ملے گا۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم نے طارق فاطمی کو معاون خصوصی برائے خارجہ امور تعینات کردیا