پی ٹی آئی کی نااہلی نے آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے توڑ دئیے۔ مفتاح اسماعیل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کی نااہلی نے آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے توڑ دئیے۔ مفتاح اسماعیل
پی ٹی آئی کی نااہلی نے آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے توڑ دئیے۔ مفتاح اسماعیل

لندن: وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی نے آئی ایم ایف  سے کیے گئے تمام وعدے توڑ دئیے۔ عمران خان کے دور میں معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کیلئے لندن پہنچے ہیں جہاں انہوں نے نواز شریف اور سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ میں نے اسحاق ڈار اور نواز شریف معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے کوششیں کرے گی، مفتاح اسماعیل

اپنے دورۂ لندن کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں معیشت کو تباہ و برباد کیا گیا۔ خان صاحب نے اپنے دورِ اقتدار میں 20 ہزار ارب کا قرض لیا۔ پی ٹی آئی نے اپنی نااہلی کی وجہ سے آئی ایم ایف سے کیے گئے تمام وعدے توڑ دئیے۔ ن لیگ حکومت آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کیلئے پر امید ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کی بحالی کے لیے تمام تر کوششیں کرے گی۔

گزشتہ روز وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عوام ہمیں تین چار ماہ دے، 3 ماہ بعد عوام انشااللہ بہتری دیکھیں گے، بجلی کا بحران کم اور مہنگائی ختم ہو جائے گی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں رمضان میں ہی قیمتیں کم کرنی ہیں، 85 روپے والی چینی 70 روپے کی کردی ہے، پنجاب حکومت کو کل ہدایات دی ہیں کہ آٹا سستا کرے، گھی میں 205 روپے کی رعایت کر رہے ہیں۔

Related Posts