کاروباری حضرات کا خیال ہے گھر سے کام کرنیوالوں کی کارکردگی اچھی نہیں ہوتی۔سروے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کاروباری حضرات کا خیال ہے گھر سے کام کرنیوالوں کی کارکردگی اچھی نہیں ہوتی۔سروے
کاروباری حضرات کا خیال ہے گھر سے کام کرنیوالوں کی کارکردگی اچھی نہیں ہوتی۔سروے

واشنگٹن: سافٹ وئیر کمپنی مائیکروسافٹ نے ایک نیا سروے کیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ کاروباری حضرات گھر سے کام کرنے والے ملازمین کی کارکردگی کو اچھا نہیں سمجھتے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ کے سروے سے مالکان اور ملازمین کے مابین گھر سے کام کرتے وقت پیداواری صلاحیت کے متعلق اختلافِ رائے سامنے آیا ہے۔ کاروباری حضرات اپنے ملازمین کے متعلق ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں کہ کیا ان کا گھر سے کام کرنا اتنا ہی فائدہ مند ثابت ہوگا، جتنا کہ دفتر میں ہوا کرتا تھا؟

یہ بھی پڑھیں:

ڈالر کی قدر میں کمی، نئی قیمت 236 روپے ہوگئی

مائیکروسافٹ سروے کے دوران 87 فیصد ملازمین نے رائے دی کہ وہ گھر سے آفس کے مقابلے میں زیادہ بہتر طریقے سے کام کرسکتے ہیں تاہم 80 فیصد منیجرز اور کاروباری حضرات نے اس رائے سے اختلاف کیا جبکہ سروے کے دوران 11 ممالک کے 20 ہزار سے زائد ملازمین اور افسران سے سوالات کیے گئے۔

برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ ملازمین اور منیجرز، باس یا کاروباری حضرات کے مابین یہ خلاء اور تناؤ دور کرنا اہم ہے کیونکہ وبائی امراض کے باعث گھر سے کام کرنے کے امکانات بڑھ رہے ہیں جبکہ 80 فیصد سے زائد ملازمین نے اپنی رائے میں بہتر کارکردگی ظاہر کی۔

دوسری جانب مختلف دفاتر کی انتظامیہ میں کام کرنے والے افسران، منیجرز اور باسز نے رائے دی کہ گھر سے کام کرنے والے زیادہ پیداواری کارکردگی نہیں دکھا سکتے۔ مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ دونوں کی رائے سے پتہ چلتا ہے کہ توقعات اور جو کچھ محسوس کیا جارہا ہے، اس کے مابین ایک حقیقی خلا پایا جاتا ہے۔

Related Posts