ضلع غربی کراچی کے 5 سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ضلع غربی کراچی کے 5 سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
ضلع غربی کراچی کے 5 سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی میں ضلع غربی کے 5 سب ڈویژنز میں کورونا وائرس کی روک تھام اور ایس او پیز کی پابندی کیلئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر ضلع غربی میں شہری انتظامیہ نے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرتے ہوئے غیر ضروری خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

ضلع غربی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا ہے۔ گزشتہ روز جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق آج سے ہی 5 سب ڈویژنز کے 23 رہائشی یونٹس پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 18 دسمبر تک جاری رہے  گا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا مقصد شہریوں کی جان کی حفاظت کرنا ہے۔ فیصلہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جہاں دکانیں بند ہونے کے باعث عوام غیر ضروری خریدوفروخت نہیں کرسکیں گے۔

 ڈی سی سنٹرل نے کورونا وائرس ایس او پیز کی پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔ ڈپٹی کمشنر کے حکم نامے کے مطابق کورونا سے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن  2 دسمبر کو نافذ کیا گیا جو 16 دسمبر تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: ضلع وسطی کراچی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Related Posts