کراچی میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کراچی میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی میں نئے کورونا ویرئینٹ اومی کرون کےپہلے کیس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ صحت سندھ اومی کرون کی تصدیق پر حرکت میں آگیا، صوبائی حکومت نے کراچی کے 2 علاقوں میں لاک ڈاؤن لگا دیا۔ عوامی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

اومی کرون کی مریضہ نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔وزیرِ صحت سندھ

اومی کرون پھیلنے کا خدشہ، کراچی میں دوبارہ لاک ڈاؤن سے متعلق اہم فیصلہ ہوگیا

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے علاقوں میں سولجر بازار اور رحیم اپارٹمنٹ کے اطراف کے علاقے شامل ہیں۔ محکمۂ صحت سندھ کے مطابق خاتون کے جسم میں اومی کرون پایا گیا۔

گزشتہ روز قومی ادارۂ صحت کی جانب سے اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق کے ساتھ ہی سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا عندیہ دے دیا تھا۔ 

آج سے 5روز قبل وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ اومی کرون کی مریضہ نے ویکسی نہیں لگوائی تھی، کورونا کی نئی قسم کے پہلے کیس کی جینومک اسٹڈی ہوگی۔

وزیرِ صحت سندھ نے 9 دسمبر کو ویڈیو بیان میں کہا کہ کراچی میں اومی کرون وائرس کے مشتبہ کیس کی جینومک تحقیقات جاری ہیں۔ 57سالہ مریضہ میں وائرس کی علامات کی تصدیق ہوگئی۔

Related Posts