کراچی، میوہ شاہ قبرستان میں آسمان سے 2 بھاری بھرکم اشیاء گرنے سے خوف پھیل گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، میوہ شاہ قبرستان میں آسمان سے 2 بھاری بھرکم اشیاء گرنے سے خوف پھیل گیا
کراچی، میوہ شاہ قبرستان میں آسمان سے 2 بھاری بھرکم اشیاء گرنے سے خوف پھیل گیا

کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں آسمان سے 2 بھاری بھرکم اشیاء کے گرنے سے گڑھے پڑ گئے ہیں جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق میوہ شاہ قبرستان میں فضا سے 2 آہنی اشیاء گریں جن کے شہابِ ثاقب، جہاز کا ٹکڑا یا کچھ اور ہونے سے متعلق عوام تذبذب میں مبتلا ہیں۔

ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ میوہ شاہ قبرستان میں آسمان کی طرف سے گرنے والی ایک چیز سڑک پر آ کر لگی جس سے ایک فٹ کا گڑھا پڑ گیا۔

عینی شاہد کے مطابق دوسری پر اسرار چیز بھی آسمان کی جانب سے قبرستان میں آ کر گری جس سے قبروں کو نقصان پہنچا اور بڑی تعداد میں علاقے کے لوگ جمع ہو گئے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہارون آباد میں فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا تھا جس کے حصے مختلف مقامات پر گرے تھے۔ ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ واقعہ آسمان سے کسی چیز کے گرنے کا نہیں ہے۔

بوائلر پھٹنےسے ہارون آباد میں واقع فیکٹری کی چھت اڑ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق آہنی اشیاء تین مختلف مقامات پر جاگریں جن میں پاک کالونی، سائٹ ایریا اور لیاری شامل ہیں۔ بھاری بھرکم اشیاء سے 3 گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

دوسری جانب ایس ایچ او شیر شاہ محمد رفیق کا کہنا ہے کہ بھاری بھرکم آہنی اشیاء کو تجزئیے کیلئے لیبارٹری روانہ کردیا گیا ہے اور واقعے پر مزید تفتیش بھی جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی کی سڑک پر آگ بھڑک اٹھی، ڈیفنس فیز 5 میں خوف و ہراس پھیل گیا

Related Posts