ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم، مرطوب اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم، مرطوب اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم، مرطوب اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم، خشک اور مرطوب رہے گا۔  تاہم گوجرانوالہ اور کشمیرمیں بعض مقامات پر تیز ہواؤں ،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

پیشگوئی کے مطابق کل   ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔ تاہم ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر میں کہیں  کہیں  جبکہ سرگودھا، مالاکنڈ،پشاور،مردان، کوہاٹ اور  بنوں ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اگلے چند روز کے دوران  جنوبی پنجاب  اورصوبہ  سندھ میں  کپاس کی چنائی کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہےگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان آج پاک افغان طور خم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی ، سرگودھا،گوجرانوالہ ،فیصل آباد ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں  چند مقامات پر بار ش ہوئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 5 ستمبر کو محکمہ موسمیات  کی طرف سے  کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے ، تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ 

مزید پڑھیں:  کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات

Related Posts